• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرینڈز آف شوکت خانم اسکینڈے نیویاکے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ

اوسلو (ناصراکبر) فرینڈز آف شوکت خانم اسکینڈے نیویاکے زیراہتمام فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت دیگر نے شرکت کی اور شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ تقریب کاآغاز تلاوت قران پاک سے محمد غیاث کیانی نے کیا ،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کنول سجاد، زاہد بشیر نے انجام دیئے۔ تقریب سے طارق شہباز، ڈاکٹر عاصم یوسف، اداکارہ ریشم اور دیگر نے خطاب کیا۔ فرینڈز آف شوکت خانم اسکینڈے نیویاکےعہدیداران صدر طارق شہباز، جنرل سیکرٹری زاہد بشیر، وائس چیئر پرسن کنول سجاد، فنانس سیکرٹری شازیہ بشیر، انفارمیشن سیکرٹری ناصر اقبال جب کہ بورڈ ممبر ارشد فخر الدین، محمد مبارک شاہ ،محمد فیاض ، شوکت علی نے شرکت کی۔فرینڈز آف شوکت خانم اسکینڈے نیویا کے صدر طارق شہباز نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ تنظیم بنی ہے بڑے عطیات شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کو بھیج چکے ہیں۔ طارق شہباز نے ناروے میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کینسرکےمستحق مریضوں کے علاج اور ہسپتال کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر عطیات دینے والوں کاشکر گزار ہوں ۔ پاکستان کی مشہور اداکارہ مس ریشم نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی کیلئے جو خواب عمران خان نے دیکھا ہے اللہ تعالی اسے پورا کرے کیونکہ ایسا خواب کسی اور حکمران کو دیکھتے ہوئے میں نے نہیں پایا، انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار ناروے ائی ہوں ،ناروے بڑا پرسکون اور خوبصورت ملک ہے یہاں کی فضا بہت اچھی ہے۔
یورپ سے سے مزید