ٹام سوازی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سربراہ بن گئے، وہ نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں کانگریس مین ٹام سوازی نے پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کے عزم کااظہار کیا.
ٹام سوازی اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، سفیر پاکستان نے ٹام سوازی کو مبارکباد پیش کی۔
سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات دونوں ممالک اور خطے کیلئے اہمیت کےحامل ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔