• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ: تالاب میں 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

میہڑ کے گاؤں گاہی مہیسر میں واقع تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں بچیوں کی عمریں 9 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں نے تینوں بچیوں کو تالاب سے نکال کر اسپتال پہنچایا، تاہم تینوں بچیاں دم توڑ چکی تھیں۔

ِجاں بحق ہونے والی بچیوں میں 9 سالہ فاطمہ، اس کی بہن 10 سالہ اقراء اور 10 سالہ عدیلہ کھوسو شامل ہیں۔

تینوں بچیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

قومی خبریں سے مزید