• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی پیدائش پر اداکار ول اسمتھ کی دیپیکا اور رنویر کو مبارکباد

بالی ووڈ اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے بھی مبارکباد دی۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل دیپیکا پڈوکون کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان انہوں نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک مشترکہ پوسٹ میں کیا۔ 

دیپیکا اور رنویر کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ نے لکھا "مبارک ہو ماما اور پاپا!"۔

انکے علاوہ دیگر مشہور شخصیات نے بھی جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔

 پریانکا چوپڑا نے دل والے ایموجیز کے ساتھ مبارکباد دی جبکہ اننیا پانڈے نے لکھا "بیٹی! مبارک ہو"۔

جبکہ سارہ علی خان نے کہا "رنویر اور دی پی... آپ دونوں کو بیٹی کی پیدائش مبارک ہو! خوشیاں اور مسرتیں آپ دونوں کے لیے۔"

انکے علاوہ بپاشا باسو، شنکر مہادیون، شریا گھوشال، راجکمار راؤ، شردھا کپور، کترینہ کیف اور کرینہ کپور نے بھی جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

سنیل شیٹی، وانی کپور، کیرتی سینن، سوناکشی سنہا اور دیگر ستاروں نے بھی دیپیکا اور رنویر کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید