• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کی گالف کلب سے واپسی کے وقت فائرنگ کا واقعہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی گالف کلب سے واپسی کے وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک فائرنگ اس وقت ہوئی جب ٹرمپ کی واپسی ہو رہی تھی۔

کلب کے نزدیک دو افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دونوں افراد ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے اور نشانہ ٹرمپ نہیں تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ اس علاقے میں ہوئی جو جرائم کے لیے مشہور ہے۔

خیال رہے کہ 2 ماہ پہلے 13 جولائی کو ریاست پنسلوانیا کی ریلی میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید