ممبئی ، کراچی (این این آئی، نیوز ڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں شاہ رخ خان کی حفاظت پر مامور روی سنگھ سالانہ 2.7کروڑ بھارتی(تقریباً 9کروڑ روپے پاکستانی روپے ) تنخواہ لیتے ہیں، وہ ماہانہ ساڑھے 7لاکھ روپے تنخواہ لیتے ہیں جو انہیں بھارتی سنیما کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا باڈی گارڈ بناتی ہے۔سلمان خان اور عامر خان کے گارڈز 6،6کروڑ پاکستانی روپے تنخواہ لیتے ہیں۔ سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا انڈسٹری کے سب سے مشہور ناموں میں سے ایک ہیں، وہ سپر اسٹار کی فلموں میں بھی کیمیو کردار ادا کر چکے ہیں۔ شیرا سالانہ 2کروڑ بھارتی روپے (ساڑھے 6کروڑ پاکستانی روپے ) کماتے ہیں اور وہ پچھلے 15 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ ہیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے باڈی گارڈ یووراج گھورپاڑے ابتدائی طور پر باڈی بلڈنگ کے شعبے میں جانے کے خواہش مند تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ وہ عامر خان کے باڈی گارڈ کے طور پر سالانہ 2 کروڑ روپے (ساڑھے 6کروڑ پاکستانی روپے ) کماتے ہیں۔جتیندر شندے خود ایک سیکیورٹی ایجنسی کے مالک ہیں، لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن انہیں ہر سال تقریباً 1.5کروڑ انڈین روپے (تقریباً 5کروڑ پاکستانی روپے ) تنخواہ دیتے ہیں۔شریاس نہ صرف اکشے کمار کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ ان کے بیٹے آروَو بھی شریاس کی حفاظت میں ہیں۔