• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید کی نئی تصاویر پر صارفین نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

لالی ووڈ و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ثناء جاوید آئے دن مداحوں کو اپنے حُسن کے جلوے دکھاتی رہتی ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کے بعد ثناء جاوید کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ثناء جاوید نا صرف بہترین اداکارہ بلکہ باصلاحیت ماڈل بھی ہیں جو اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دیتی ہیں۔


ثناء جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند نئی مِرر سیلفیز  شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کر رکھا ہے، اداکارہ خوب اسٹائلش اور نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

ثناء جاوید کی یہ تصویریں دیکھ کر  مداح اُن کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ثناء جاوید کی اداکارانہ صلاحیتوں کو نا صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید