برطانیہ کے وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے سن 2019 سے ابتک ایک لاکھ پاؤنڈز سے زیادہ مالیت کے تحائف اور بینیفٹس ڈکلیئر کردیے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ رقم کسی بھی برطانوی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے ظاہر کی گئی رقم سے زیادہ ہے۔
کئیر اسٹارمر اپریل سن 2020 سے لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں، جولائی میں انہوں نے اقتدار حاصل کیا تھا۔
انہیں اس بات پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ انہوں نے ایک امیر کاروباری شخصیت سے ہزاروں پاؤنڈ مالیت کے کپڑے تحفے میں لیے تھے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور تمام تحائف ظاہر کیے ہیں۔