ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان ہائپرٹینشن لیگ کے زیر اہتمام 27 ویں سالانہ تین روزہ کانفرنس چوہدری پرویز الہٰی کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان میں27 ستمبر (کل) سے شروع ہوگی،ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز الہٰی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے شعبہ میڈیسن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طارق عباس نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کا ملتان میں منعقد ہونا اس خطے کے لیے ایک اعزاز ہے۔