غزہ کی 10 سالہ ننھی شیف ریناد کی کھانا پکاتے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
دیر البلح کے شیلٹر میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے والی ننھی ریناد اپنی ویڈیوز کے ذریعے غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کے مسائل کو اجاگر کر رہی ہے۔
ننھی شیف اب امدادی تنظیوں کے ہمراہ بے گھر فلسطینیوں کی فلاح کے لیے امدادی کاموں میں مدد بھی فراہم کر رہی ہے۔
ریناد کی مسکراہٹ کو غزہ کے بچوں کے لیے امید کی کرن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
عالمی اداروں کے مطابق غزہ میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔