• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوجیوں کی ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی


لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

حزب اللّٰہ کی جانب سے لبنانی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، جس کے بعد صہیونی فوجیوں کی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لبنانی سرحد  کے قریب اسرائیلی فوجی کا ہیلی کاپٹر اپنے فوجیوں کو ریسکیو کررہا ہے اور صہیونی فوجی زخمیوں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر میں منتقل کررہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے آج صبح بیروت پر کم از کم 14 مرتبہ بمباری کی ہے، اسرائیلی فوج کی بمباری سے قبل شہریوں کو علاقوں سے 500 میٹر دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔

لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں صبح سے تقریباً 100راکٹ داغے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان سے داغے جانے والے راکٹوں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید