ایران کے صدر مسعود پزشکیان قطر کے دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔
دوحہ سے خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر مسعود کا کہنا تھا کہ قطر کے حکام سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران، قطر معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ قطر کے حکام سے ایشیائی ممالک کو اسرائیلی جرائم سے بچانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ ایرانی صدر ایشیا تعاون ڈائیلاگ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔