ایران نے اسرائیل پر حملے کے خلاف G7 ممالک کے مذمتی بیان کو مسترد کر دیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا ہے کہ G7 ممالک کی جانب سے اسرائیل پر ایران کے حملے کی مذمت "جانبدارانہ اور غیرذمہ دارانہ" ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے اس مذمت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دفاع کے حق کو برقرار رکھتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ جی سیون ممالک کا بیان خطے میں موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھے بغیر دیا گیا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ایران نے واضح کیا کہ وہ اپنے قومی مفادات کے تحفظ کےلیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔
خیال رہے کہ G7 ممالک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ علاقائی سطح پر جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، اس تنازعے کا سفارتی حل ابھی بھی ممکن ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سفارتکاری کے ذریعے تنازعات کا حل تلاش کیا جانا ضروری ہے۔