بالی ووڈ کے معروف گلوکار و اداکار گرو رندھاوا پاکستانی خوبرو اداکارہ صبا قمر کے معترف نکلے، انہوں نے اداکارہ سے اپنی آنے والی پنجابی فلم کی تشہیر کی درخواست بھی کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں گرو رندھاوا اپنی آنے والی پنجابی فلم ’شاہ کوٹ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
تشہیری مہم کے دوران انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ کے حوالے سے بات چیت کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے ملاقات ہوئی، صبا قمر بہت اچھی لگتی ہیں۔
گرو سنگھ رندھاوا نے کہا کہ میں نے میں نے صبا قمر کا نام لیا ہے، اب اگر وہ بھی میری فلم ’شاہ کوٹ‘ کی تشہیر کریں تو اچھا ہو گا۔
یاد رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ہندی میڈیم کے گانے ’سوٹ سوٹ‘ میں گرو رندھاوا نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔
پاکستانی پنجاب کے شہر ’شاہ کوٹ‘ کے نام پر بنائی گئی بھارتی پنجابی فلم ’شاہ کوٹ‘ آج بھارتی سنیما گھروں کی زینت بننے گی۔
اس فلم کی کہانی بھارتی لڑکے اور پاکستانی لڑکی کی محبت کے گرد گھومتی ہے، بھارتی لڑکا اپنی محبت کی خاطر پاکستان آ جاتا ہے۔