پاکپتن میں روڈ ڈکیتی کے دوران 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا۔
16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پاکپتن کے گاؤں ملک بہاول کے قریب 23 ستمبر کی رات پیش آیا تھا۔
ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی کے بھائی آصف عرف عاصم اور ان کے دیگر عزیزوں پر بہاولنگر میں زیادتی کے 5 مقدمات درج ہیں۔
ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین کا کہنا ہے کہ ان مقدمات کو کاؤنٹر کرنے کے لیے آصف عرف عاصم نے اپنی بہن شہزادی کے ذریعے ڈکیتی کے دوران اجتماعی زیادتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا اور اپنے مخالفین کو اس مقدمے میں نامزد کر دیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق لڑکی کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی جبکہ لڑکی کا چھینا گیا موبائل فون بھی اس کی ماں سے برآمد ہو گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین نے بتایا ہے کہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔