• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: عمر الدحدوح کو شہادت کے بعد اللّٰہ نے بیٹی کی نعمت عطا کی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

غزہ میں چند ماہ قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے عمر الدحدوح کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید عمر الدحدوح کو ان کی شہادت کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نے ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ عمر الدحدوح چند ماہ قبل غزہ میں قابض  اسرائیلی فوج کے ساتھ ایک شدید مسلح تصادم کے دوران شہید ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے عمر الدحدوح کے گھر پر دھاوا بولا تھا، اس دوران انہوں نے اسرائیلی فوج کے ساتھ آدھے گھنٹے تک مقابلہ جاری رکھا، جس کے بعد وہ قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں ایک مسجد پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

7  اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں کم از کم 41 ہزار 870 افراد شہید اور 97 ہزار 166 زخمی ہو چکے ہیں۔

 اسرائیل میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں کم از کم ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید