• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نے خاموشی سے نکاح کر لیا

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے اپنے نکاح کی تصویر شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دل شکستہ گلوکار نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کے کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے اعلان کے تقریباً 9 ماہ بعد اپنے خفیہ نکاح کا اعلان کیا ہے۔

عمیر جسوال نے 7 اکتوبر کو انسٹاگرام پر کریم کلر کی شیروانی، پگڑی باندھے دولہا کے روپ میں تصویر شیئر کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ عنقریب تمہارا رب تمہیں اتنا عطاء کرے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔

گلوکار نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے الحمد لِلّٰہ بھی لکھا ہے جس کے بعد زندگی کے اس نئے باب کے آغاز پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یوں تو گلوکار نے واضح انداز میں نہیں لکھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں لیکن ان کی تقریبِ نکاح کی تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

فوٹو گرافر کے مطابق عمیر جسوال نجی تقریب کے دوران نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، جس پر فوٹو گرافر نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارک باد بھی پیش کی، جس پر گلوکار نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمیر جسوال کی جانب سے اپنی دوسری شریکِ حیات کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ عمیر جسوال نے پہلی شادی اداکارہ ثناء جاوید سے جولائی 2020ء میں کی تھی، تاہم 2023ء میں ہی ان کے درمیان اختلافات اور بعد ازاں طلاق کی افواہیں پھیلنے لگی تھیں۔

علیحدگی اور طلاق کی افواہوں پر عمیر جسوال اور ثناء جاوید نے کبھی کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

بعد ازاں جنوری 2024ء میں اداکارہ نے خاموشی سے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کر لی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید