کراچی (جنگ نیوز) کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر دہشت گرد حملوں کی تردید کی ہے جس میں 21کانکن جاں بحق ہوئے ۔
بی ایل اے نے اس پرتشدد کارروائی کے مذمت کی ہے ۔
درجنوں حملہ آوروں نے دکی میں واقع کانوں پر دھاوا بول دیا تھا وہ خود کار ہتھیارروں، راکٹوں اور دستی بموں سے مسلح تھے، کچھ کانکنوں کو سوتے میں ہی موت کی نیند سلادیا گیا اور کچھ کو قطار میں کھڑا کرکے گولیوں سے بھون دیا گیا ۔