• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلے، پولیس اہلکار شہید، ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کےدوران ایک جوان شہید اور ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون سیکٹر10 خلیل مارکیٹ کے قریب لوٹ مار کے دوران مبینہ طور پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل 50سالہ عبدالغفار ولد حاجی خان جاں بحق اور 1راہگیر اعجاز ولد گل علی خان زخمی ہوگیا،ایس ایچ او تھانہ اقبال مارکیٹ اسلم خان نے بتایا ہےکہ شہید پولیس ایس ایس پی ویسٹ آفس میں تعینات تھا، گھر سے ڈیوٹی کے لئے جا تے ہوئے دیکھا کہ تین مسلح ملزمان سبزی منڈی جانے والی پک اپ میں سوار شہریوں کو واردات کا نشانہ بنا رہے ہیں اور واردات کو ناکام بنانے کی کوشش ملزمان سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،اسی اثناء میں علاقہ پولیس موقع پر پہنچی اور مقابلے کے بعد 1 ملزم تاج الدین عرف تیمور کو ہلاک کردیا، جبکہ دو ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،دریں اثنا کچی آبادی خمیسو گوٹھ ٹی ندی کے قریب پولیس نے 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم سلیمان مسیح عرف چھوٹو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،عوامی کالونی تھانہ کی حدود سنگر چورنگی کے قریب پولیس پارٹی نے موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کو روکنے کی کوشش کی اور فرار ہوتے ہوئےملزمان کی فائرنگ سےایک شخص33سالہ حفیظ الرحمنٰ زخمی ہوگیا ،مبینہ مقابلے میں ملزم ایم یوسف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید