• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: پٹاخے پھٹنے سے گری چھت کے ملبے سے 1 اور لاش برآمد

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

ملتان کے علاقے آغا پورہ میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے گھر کی چھت گرنے کے بعد ملبے سے  ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش ملنے کے بعد اس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

واقعے کے 3 زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان میں گزشتہ رات آتش بازی کا سامان پھٹنے سے گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید