کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے تک کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں 56پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں88پیسے تک کی کمی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے 277.50روپے سے بڑھ کر 277.55 روپے لیکن قیمت فروخت 15 پیسے کی کمی سے 277.75 روپے سے کم ہوکر 277.60 روپے ہو گئی، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 80 پیسے کی کمی سے 277.63 روپے سے کم ہو کر 276.83 روپے اور قیمت فروخت 31 پیسے کی کمی سے 279.06 روپے سے کم ہو کر 278.75 روپے ہو گئی،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 11 پیسے کی کمی سے 299.93 روپے سے کم ہو کر 299.82 روپے اور قیمت فروخت 56 پیسے کی کمی سے 302.61روپے سے کم ہوکر 302.05 روپے ہو گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 28 پیسے کی کمی سے 360.40 روپے سے کم ہو کر 360.12روپے اور قیمت فروخت 88 پیسے کی کمی سے 363.63روپے سے کم ہو کر 362.75 روپے ہو گئی ۔