• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جریدے کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین


امریکی سینٹرل کمانڈ کے جریدے یونی پاتھ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جریدے کے مضمون میں جنرل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا۔

مضمون میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر ایسے لیڈر ہیں جن کا اولین عزم پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی ہے، جنرل عاصم منیر کمان سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں شدت پسند گروپوں کے خلاف وسیع فوجی آپریشن ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید