پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس نے آج بھی نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 90 ہزار کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
آج کاروبار کے پہلے سیشن میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1 ہزار 143 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
انڈیکس میں اس اضافے کے بعد 90 ہزار 89 پوائنٹس پر آ کر پہلا سیشن اختتام پزیر ہوا تھا۔
پہلے سیشن میں 34 کروڑ شیئرز کے سودے 17 ارب روپے میں طے ہوئے۔
دوسرے سیشن میں 100 انڈیکس 1 ہزار 441 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 90 ہزار 387 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 88 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔