• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے انہیں تقریر کرنے سے روک دیا


اسرائیلی شہریوں نے تقریب کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے انہیں تقریر کرنے سے روک دیا۔

نیتن یاہو اسرائیل میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران حماس اسرائیل کی جنگ میں مارے جانیوالے اسرائیلوں کے اہلخانہ نے ان کے سامنے احتجاج شروع کردیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیتن یاہو اسٹیج پر کھڑے تقریر کر رہے ہیں کہ اس دوران اسرائیلی شہری اچانک کھڑے ہوجاتے ہیں اور ان کے سامنے چیخنا شروع کردیتے ہیں۔ 

اسرائیلی شہریوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تو شرم کرو۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں نے مشتعل شہریوں کو پکڑنے کی بھی کوشش کی۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں حماس کے حملے میں 1200 اسرائیلی مارے گئے تھے جبکہ 250 سے زیادہ لوگوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید