• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و اسرائیل جان لیں انہیں منہ توڑ جواب ملے گا: یت اللّٰہ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللّٰہ  خامنہ ای — فائل فوٹو
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللّٰہ خامنہ ای — فائل فوٹو 

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف اقدامات پر امریکا و اسرائیل کو سخت جواب ملے گا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو انتباہ کیا ہے۔

تہران میں ایک تقریب میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور صہیونی حکومت سمیت دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ بلاشبہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کریں گے اس کا انہیں منہ توڑ جواب ملے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی کا حکم اسرائیلی حملوں میں نقصانات کی بریفنگ کے بعد دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے مطابق ممکنہ طور پر ایران امریکی انتخابات سے قبل اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید