• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

105 سالہ خاتون نے اپنی طویل عمر کا راز بتا دیا

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

105 سالہ برطانوی خاتون نے اپنی طویل عمر کا راز بتا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کیتھلین ہیننگز نامی معمر خاتون نے گزشتہ ماہ اپنی 105 ویں سالگرہ منائی ہے۔

انہوں نے ایک خاص مشروب کو اپنی طویل عمر کی وجہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھلین ہیننگز ریٹائرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی لندن میں گزاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نو عمری میں ان کے والدین نے گنیز نامی خاص مشروب سے متعارف کروایا تھا، تب سے اب تک ہر روز دوپہر کے کھانے کے ساتھ اس مشروب کا استعمال کرتی ہوں یہی میری طویل عمر کا راز ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید