کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر جیت نہ صرف امریکابلکہ دیگر خطوں کیلئے بھی یقینی طور پر غیر متوقع اور بڑی تبدیلی ہے، جنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جارہاہے مگر امہ استعمار کی چالوں سے ضرور ہوشیار رہے کیونکہ چہرے تبدیل ہونے کی بجائے پالیسیاں تبدیل ہوں تو فرق پڑتا ہے۔