• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا: احتجاج کرنیوالے اساتذہ کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی۔

خیبر پختون خوا حکومت نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی، پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ہے، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔

صوبائی مشیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پینشن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ خیبر پختون خوا حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کی حکومت کی شرط ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت اساتذہ کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید