کوئٹہ(نمائندہ جنگ )ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے میں ایک ہی خاندان کی آٹھ خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں ایک نوجوان زخمی ہوا تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے لودھراں کا رہائشی نوجوان محمد الیاس اپنی خاندان کی آٹھ خواتین کے ہمراہ جعفر ایکسپریس سے لودھراں جانے کیلئے کوئٹہ ریلوےاسٹیشن پرموجود تھا کہ کچھ فاصلے پر خود کش حملہ ہوا خود کش حملے میں محمد الیاس زخمی ہو گیا اس نے جنگ کو بتایا کہ میں اپنی فیملی آٹھ خواتین کے ساتھ واپس اپنے گھر جانے کیلئے اسٹیشن پر تھا کہ اچانک دھماکہ ہوا۔