ممبئی (جنگ نیوز) سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے نے اپنی جنس تبدیل کرالی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے 23 سالہ آریان جنس تبدیل کروانے کے بعد عنایہ بن گئے ہیں، انہوں نے کچھ ماہ قبل سوشل میڈیا پر ہارمونل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے اپنی جنس کی تبدیلی کا سفرشروع کیا تھا ۔ آریان نے 2023 میں ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے بعد ٹرانس جینڈر لڑکی کے طور پر اپنی نئی شناخت حاصل کی ہے ۔ نئی شناخت کے ساتھ وہ اس وقت برطانیہ میں کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اپنے اس پیچیدہ اور جذباتی سفر کی کہانی سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔