• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں واٸرل انفیکشنز میں اضافہ، ملیریا اور ڈینگی شدت اختیار کر گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں واٸرل انفیکشنز میں تیزی جبکہ ملیریا اور ڈینگی کے کیسز شدت اختیار کر گئے ہیں۔

موسم کے بدلتے ہی کراچی میں ایک بار پھر واٸرل انفیکشنز تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔

طبی ماہرین نے شہر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں شدت آنے کے بعد اسپتالوں سمیت دیگر مقامات پر اسپرے مہم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مختلف اسپتالوں میں بخار اور وائرل انفیکشنز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

شہر میں چکن گونیا اور اس کی علامات والے بخار کے کیسز بھی کئی دنوں سے سامنے آرہے ہیں۔

دوسری جانب شہر کے متعدد علاقوں میں کسی قسم کا کوئی اسپرے نہیں کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے باعث اٹھنے والی گرد و غبار کی وجہ سے بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور اس کی وجہ سے بھی کھانسی اور نزلے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید