• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کے براڈ کاسٹنگ رائٹس خریدنے والی کمپنی کا صبر جواب دے گیا


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے براڈ کاسٹنگ رائٹس خریدنے والی کمپنی کا صبر جواب دے گیا۔

ذرائع کے مطابق براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز کو 2027ء تک کے میڈیا رائٹس 3 ارب ڈالرز میں دیے تھے۔

آئی سی سی نے یقین دلایا تھا کہ اس سرکل میں پاک بھارت میچز لازمی ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا، براڈ کاسٹرز کو بھی سب سے زیادہ کمائی پاک بھارت میچز سے ہی ہونا تھی۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں تاخیر سے براڈ کاسٹرز کا بڑا نقصان ہو رہا ہے، براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے ایونٹ کے شیڈول کے فوری اعلان کا مطالبہ دہرایا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید