پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر انتشار اور نفرت پھیلانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وی پی این پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔