• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: نشتر اسپتال میں ڈائیلسز کے نئے مریضوں کے علاج پر پابندی


نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ میں نئے مریضوں کے علاج پر پابندی لگا دی گئی۔

اس حوالے سے نشتر اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے سے رجسٹرڈ 240 مریض ہی ڈائیلسز کروا سکتے ہیں، نئے مریضوں کے ڈائیلسز کروانے پر پابندی عارضی ہے، جو جلد ہی ختم کر دی جائے گی۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ جلد ہی حفاظتی انتظامات مکمل کر کے پابندی ختم کر دی جائے گی۔

اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایڈز وائرس مریضوں میں منتقل ہونے پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن نے انکوائری مکمل کر لی ہے، تحقیقاتی کمیشن گزشتہ روز تحقیقات کر کے واپس لاہور روانہ ہو گیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق یہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ آج سیکریٹری ہیلتھ کو پیش کی جائے گی، کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اسپتال انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائیلسز یونٹ سے اب تک 25 مریضوں میں ایڈز منتقلی کی تصدیق ہو چکی ہے۔

صحت سے مزید