• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا اسرائیل کے اہم سیکیورٹی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے اہم سیکیورٹی ادارے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ 

بیروت سے عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حزب اللّٰہ کے جنگجوؤں نے تل ابیب کے نزدیک اسرائیلی عسکری انٹیلیجنس کے ہیڈ کوارٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

علاوہ ازیں حزب اللّٰہ نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنانی دیہات کے ارد گرد اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا، جن میں فلیش پوائنٹ قصبہ خیام بھی شامل ہے۔

یہ حملے پیر کو تل ابیب پر حزب اللّٰہ کے ایک علیحدہ راکٹ حملے کے بعد ہوئے ہیں جس میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں انکا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔ 

ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق گولانی بریگیڈ کے تین دیگر فوجی شدید زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید