روس کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار سرگئی شوئیگو نے طالبان کو روسی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے جلد نکالنےکی یقین دہانی کرائی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار سرگئی شوئیگو نے کابل میں ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان وفد سے ملاقات کی۔
افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر کا کہنا ہے کہ روس کا کہنا ہے کہ جلد طالبان کا نام ماسکو کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔
عبدالغنی برادر کے دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سرگئی شوئیگو نے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے جلد ہی افغانستان کا نام روس کی بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔
دوسری جانب روسی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سرگئی شوئیگو نے افغانستان کے ساتھ تعمیری سیاسی تعلقات پر بات چیت کی۔