• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پروائیڈررز کا وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن نے سیکریٹری داخلہ کو اس سے متعلق خط لکھا ہے، جس میں وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ وی پی این رجسٹریشن کا عمل آسان کرنے سے شہریوں، فری لانسرز اور کاروبار کو سہولت ہوئی، پہلے سے جاری عمل میں حساس معلومات سے متعلق پائے جانے والے خدشات دور ہوئے ہیں۔

چیئرمین کے خط میں مزید کہا گیا کہ فری لانسرز اور شہریوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ وی پی این رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے، ایسوسی ایشن اپنے ممبران کو وی پی این استعمال کا محفوظ راستہ اپنانے کی ترغیب دی رہی ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ وی پی این رجسٹریشن کے عمل سے متعلق شہریوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے، سروس پروائیڈرز آئی ٹی انڈسٹری کے ساتھ مل کر وی پی این رجسٹریشن کا عمل مزید آسان کرسکتے ہیں۔

چیئرمین کے خط میں کہا گیا کہ پہلے سے موجود شکوک و شبہات میں صارفین کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع حکومت کے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید