بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ملزم کا آئینی حق ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے مل سکتا ہے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی ائی سے مقدمات کے بارے رائے لینی ہے، جیل انتظامیہ معاملہ پر تعاون کو تیار نہیں جبکہ تفتیشی افسر بھی غائب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کا آئینی حق ہے وہ اپنے وکلا سے مل سکتا ہے، ملزم نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہوئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ اور پولیس معاملہ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں، ہم ملاقات نہ کرانے کے معاملہ پر صبح ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔