کراچی ( جنگ نیوز )جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارتایڈ وانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کےاجلاس میں عامرمحمد خان ولد سرفرازمحمد خان کو شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں تحقیقی مقالہ مکمل کرنے پر ایم فل کی سند تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان”ایچ آرپریکٹسزکے ذریعے ملازمین کی کارکردگی کو جانچنا،کراچی کی نجی وسرکاری جامعات کا تقابلی جائزہ“پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر نگرانی مکمل کیا۔