• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند ججز، جرنیلوں نے بیگم بچوں کے کہنے پر عمران کو ایٹمی ملک کی چابیاں پکڑا دیں، احسن اقبال

بدوملہی،لاہور(نامہ نگار،جنگ نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چند ججز اور جرنیلوں نے بیگم و بچوں کے کہنے پر عمران خان کو ایٹمی ملک کی چابیاں پکڑادیں جس نے نفرت کو فروغ دیا اور پاکستانی معیشت تباہ کردی، اپریل 2022ء میں جب حکومت سنبھالی تو مخالفین کہتے تھے کہ دو ہفتے میں پاکستان سری لنکا بن جائے گا، سری لنکا دیوالیہ ہوسکتا ہے مگر ایک ایٹمی طاقت دیوالیہ نہیں ہوسکتی اگر وہ دیوالیہ ہوجائے تو ایٹمی طاقت کیلئے خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بارہ جماعتوں نے ملکر ملک کو بچایا، معیشت کو اوپر لائے، ملک بچانے کیلئے مشکل فیصلے کیے۔ تبدیل کا مہاتما آج اڈیالہ جیل کے اسی سیل میں قید ہے جہاں انہوں نے اپنے دور میں مجھے رکھا ہوا تھا،اڈیالہ میں دیسی مرغ کھانے اور سوپ پینے کے بعد بھی اسکی چیخیں نکل رہی ہیں، امریکی کانگریس کے ممبران سے عافیہ صدیقی کی رہائی اور کشمیر کی آزادی کی بجائے اپنی رہائی کیلئے دستخط کروا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی بجائے پولیس اور رینجرز کا قتل عام ہوا ہے۔ کون سی سیاسی جماعت ہے جو آنسو گیس اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر پولیس پر حملہ آور ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید