• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی سلنڈر کی بند 3 سو دکانیں جمعہ تک کھولنے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے گلی کوچوں میں 3ہزار سے زائد ایل پی جی سلنڈر کی دکانیں قائم، 3سو بند دکانیں جمعہ تک کھولنے کا فیصلہ، کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اورفیصلہ کیا گیا کہ غیر معیاری سلنڈروں فرخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کو موثر بنایا جائے گا۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے فیصلہ کیا گیا فوری طور پر تمام ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے والوں کو وارننگ جاری کی جاے گی وہ اگلے پندرہ روز میں ایل پی جی فروخت کے حفاظتی اصول و قواعد پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔کمشنر نے کہا کہ گھروں اور رہائشی عمارتوں میں قائم تمام ایل پی جی فروخت کی دکانیں غیر محفوظ اور غیر قانونی ہیں انھیں فوری طور ہر سربمہر کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید