• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 11 ہزار عبور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 14 پر آ گیا۔

اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 759 پر بھی پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 2732 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا اور انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 358 رہی تھی۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 05 پیسے کا ہو گیا

ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 05 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 98 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید