بھارت کے سپر اسٹار اداکار الو ارجن کی خاتون مداح کی موت کے الزام میں گرفتاری کے بعد اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متوفی خاتون کا شوہر الو ارجن کے خلاف کیس واپس لینے کےلیے تیار ہوگیا ہے، اُس نے موقف اختیار کیا بھگدڑ سے اسٹار اداکار کا کوئی تعلق نہیں۔
الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے موقع پر ایک مداح خاتون بھگدڑ کے دوران جان کی بازی ہار گئی تھی۔
بھارتی اداکار خاتون کی موت کے الزام میں 13 دسمبر کو گرفتار کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا کہ حیدر آباد دکن کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی وجہ سے بھگدڑ مچی، جس کے باعث خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
کہانی میں اب ایک اہم موڑ آگیا ہے ، خاتون کے شوہر بھاسکر نے کہاہے کہ وہ الو ارجن کے خلاف کیس واپس لینے کےلیے تیار ہےکیونکہ وہ سپر اسٹار کو واقعے کا ذمے دار نہیں سمجھتا ہے۔
سپر اسٹار کی گرفتاری کے چند گھنٹے کے بعد صحافی نے بھاسکر سے اس معاملے پر رائے طلب کی تو اس نے میں الو ارجن کی گرفتاری سے لاعلم ہوں۔