• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر کا پہلا ملزم محسن نقوی، دوسرا عطا تارڑ ہے، لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ 26 نومبر کا پہلا ملزم محسن نقوی اور دوسرا عطا تارڑ ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 نومبر کے شہداء کے خاندانوں کو انصاف دلانے کےلیے ہر حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کی ہماری کال پُرامن احتجاج کےلیے تھی، ساری دنیا نے دیکھا کہ فارم 47 کی حکومت نے مظاہرین کو کس انداز سے ڈیل کیا۔

سردار لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہمارے قافلوں کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، گلی اور محلے تک میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سڑکیں تک کھود دیں اور الزام پی ٹی آئی کے کارکنوں پر لگاتے رہے ہیں کہ ہم نے سب کچھ بند کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سب کچھ ہونے کے باوجود کارکنان پہنچے، ہم نے استغاثہ دائر کردیا ہے، انصاف لینے کےلیے ہر حد تک جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید