• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں شدید سردی، تالاب اور سڑکوں پر پڑا پانی جم گیا

— فائل فوٹو
 — فائل فوٹو

ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں   درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردہوائیں چلنے کی وجہ سے ضلع قلات میں درجۂ حرارت منفی 7، کوئٹہ، زیارت میں منفی6  اور نوکنڈی میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی پارہ نقطۂ انجماد سے نیچے چلا گیا۔

کوئٹہ، زیارت، قلات اور چاغی میں پارہ کئی روز سے نقطۂ انجماد سے نیچے ہے جبہ آئندہ ایک ہفتے تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ اور ژوب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید