لاہور(جنگ نیوز)یونان کشتی حادثے کے ملزم سلیم اختر کو گجرات سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم نے رحمان نامی نوجوان سے 28 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔انکا کہنا تھا کہ متاثرہ نوجوان رحمان علی کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔ایف آئی ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد ملزم روپوش تھا جبکہ اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔