منشیات فروشوں کی سرپرستی اور سہولت کاری کے الزام پر 50 سے زائد سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع ہوگئی۔
اس حوالے سے آئی جی سندھ نے نوٹس لیا ہے جس کے بعد ایس ایس پی بدین شیراز نذیر کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث افسران میں ڈی ایس پی سطح کے افسران سمیت میرپورخاص ضلع کے 33 افسران و اہلکار شامل ہیں۔
تھرپارکر کے 10، عمرکوٹ کے 7 پولیس اہلکار و افسران بھی شامل ہیں۔
ڈی آئی جی زبیر دریشک کے مطابق افسران، اہلکاروں کو شوکاز جاری کر کے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔ جوابات کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ الزامات درست ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔