• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے عوام کو انٹرنیشنل ائرپورٹ دیا جائے، طاہر بوستان

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں مقیم کشمیری رہنمائوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو الگ انٹرنیشنل ائرپورٹ دیا جائے میرپور میں مقامی ائرپورٹ کی تعمیر کی ضرورت نہیں۔ آزاد جموں کشمیر ریاست پاکستان کے زیر انتظام خطہ ہے، اسے اسلام آباد ائرپورٹ کے ساتھ منسلک نہ کیا جائے ریاست کی 46 لاکھ آبادی کا مطالبہ ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کو الگ ائرپورٹ دیا جائے ان خیالات کا اظہار میرپور انٹرنیشنل موومنٹ کے رہنماطاہر بوستان ایڈووکیٹ، کونسلر سردار شفیق خان، کونسلر سردار آصف خان، حاجی چوہدری قربان حسین، چوہدری محمد سعید، چوہدری محمد عظیم، امجد امین بوبی، عثمان علی خان، کونسلر سہیل بشیر ایڈووکیٹ، چوہدری الطاف منیر، چوہدری شباب و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ۔ ان رہنمائوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ میر پور میں ڈومیسٹک ائرپورٹ کی تعمیر کے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر کو اہمیت دی جائے۔
یورپ سے سے مزید