• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر ائرپورٹ پر پولیس کے ہاتھوں ایک شخص پر دوران گرفتاری تشدد

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) مانچسٹر ہوئی اڈے پرپولیس افسران کے ہاتھوں ایک شخص پر گرفتاری کے دوران تشدد ، تین افسران نے ٹرمینل کے سٹاپ پر نشے میں دھت شخص کو حراست میں لینے کے دوران اس پر تشدد کیا۔گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا کہ وہ طاقت کے استعمال سے متعلق خدشات کو سمجھتے ہیں،انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کلپ کا اندازہ فورس پروفیشنل اسٹینڈرڈز یونٹ کے ذریعے کیا جا رہا ہے، اس کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج اور آفیسرکے جسم پر لگے کیمروں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، یہ کراؤن پراسیکیوشن سروس کے اعلان کے کچھ دن بعد آیا ہے کہ جی ایم پی کے کسی آفیسر کو جولائی میں مانچسٹر ہوائی اڈے کے ایک اور واقعے پر کسی قسم کے الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔ جہاں فوٹیج میں ایک شخص کو چہرے پر لات مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا جب اسے گرفتار کیا جا رہا تھا۔
یورپ سے سے مزید