کوونٹری (نمائندہ جنگ ) پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے قونصل جنرل کامران ملک کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئیں ۔ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اور سول سروسز سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت ہائی کمیشن پاکستان و برطانیہ میں قونصلیٹس سے منسلک افراد اورہائی کمشنر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل، چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا ،ممبر بورڈ کامران خان، سابق کمشنر اوورسیز پاکستانی پنجاب افضال بھٹی، پاک میڈیا سنٹر کے وقار ملک نے وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ہم سب کامران احمد ملک کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔